اتوار,  24 نومبر 2024ء
گوجرانوالہ،غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ(دلشاد علی)ایف آئی اےگوجرانوالہ و گجرات سرکل کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ،غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دوملزمان دھر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ،چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔

ملزمان میں طاہر عباس اور عدنان مظہر شامل ہیں۔

چھاپہ مار کاروائیاں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے میں ملوث تھے۔

ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ

جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 1920 اماراتی درہم ، 300 امریکی ڈالر ، 220 یورو اور 100 برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے۔

ملزم سے حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں