اتوار,  24 نومبر 2024ء
پاکستان کو جوڑنے کے لئے سیاسی لوگ،اسٹیبلشمنٹ کرداراداکرے،عارف علوی

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے، مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو ضرورشوق پورا کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی بات کرتا رہا اور کرتا رہوں گا، اس وقت ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس کو مینڈیٹ ملا اس کی قدر کی جائے، ملک انتشار کا شکار ہے اسے جوڑنے کی ضرورت ہے، میں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی اور کوشش کی کہ توڑا نہیں جوڑا جائے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کے صلہ میں محسن نقوی کو وفاقی وزیرداخلہ کے عہدے کا تحفہ ، اہم شخصیت کا تہلکہ خیز انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جوڑنے کیلئے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ملک سے کشیدگی ختم کرنی چاہئے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے صدرِ مملکت بننے کا موقع دیا، امید ہے بانی پی ٹی آئی کیسز سے بری ہوجائیں گے۔

مزید خبریں