گوجرانوالہ (دلشاد علی) پاکستان کی میڈیکل فیلڈ میں ایک بہت بڑی کامیابی ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن کا ورلڈ میڈیکل فیڈریشن آف ایجوکیشن سے الحاق ہوگیا۔
عالمی طبی ادارے کے اس اہم فیصلے سے پاکستان بھر کے میڈیکل کے طالب علم دنیا کی معتبر اور صف اول کی یونیورسٹیوں سے میڈیکل کے تمام شعبوں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔
اس حوالے سے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالله اکبر خان نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ WFME سے ایکریڈیشن پاکستان کیلئے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ اس سے میڈیکل کے پاکستانی طالب علموں کو دنیا بھر کی ٹاپ یونیورسٹیوں سے میڈیکل کی فیلڈ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تحقیق کے اعلی ترین مواقع دشتیاب ہوں گے ۔ بلاشبہ یہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایک تاریخی کامیابی ہے اور اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔
مزیدپڑھیں:صدارتی الیکشن، کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی
انشاءاللہ تعالی عزیز آنیوالے سالوں میں ہمارے طالبعلم جدید تعلیم و ریسرچ کے مواقع سے مستفید ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرینگے اور پاکستان کا نام روشن ہو گا۔











