اتوار,  17 مئی 2026ء
گوجرانوالہ مرکزی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

گوجرانوالہ (دلشادعلی)تقریب حلف برداری مرکزی صرافہ بازار ایسوسی ایشن امن گروپ کےحاجی ریاض صدر رانا سمیع جنرل سیکرٹری منتخب سیٹھ سلیم راجپوت کی سرپرستی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حاجی عبد الرحمن نے منتخب عہدیداران سے حلف لیا،تقریب میں چیمبر رہنما نیئر جمیل بلو بھٹی اور صابر بٹ نے بھی شرکت کی۔

مرکزی صرافہ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کے امیدوار حاجی ریاض کو 269 جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار ران سمیع کو 280 ووٹ کی بھاری اکثریت مرکزی صرافہ ایسوسی ایشن کے تاجروں نے کامیاب کروایا تھا۔

مزیدپڑھیں:صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط،صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

امن گروپ کے سرپرست اعلیٰ سیٹھ سلیم راجپوت نے جلوس کی شکل میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی صرافہ بازار کے تاجروں نے سیٹھ سلیم راجپوت کا شاندار و والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی،اور امن گروپ تمام کامیاب عہدے دوران کو مبارک باد اور گلے میں مالائے بھی ڈالی گئی۔

مرکزی صرافہ بازار کے تاجروں کی جانب سے حاجی ریاض ماضی میں ایک مرتبہ نائب صدر اور دو مرتبہ صدر منتخب ایسی طرح رانا سمیع بھی دو مرتبہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے ، بعد از تقریب صرافہ بازار میں مٹھایاں بھی بانٹیں گئی

مزید خبریں