جمعه,  14 نومبر 2025ء
چالیس لاکھ سے زائد قیمت والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 40لاکھ سے زائدقیمت والی مقامی طور پر تیار کردہ یا اسمبل شدہ کاروں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 1400cc اور اس سے زیادہ انجن کی گنجائش والی مقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لاگو رہے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ نے سابق نگراں حکومت کے دور میں 40 لاکھ روپے سے زیادہ یا 1400cc یا اس سے زیادہ کی مقامی طور پر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کی منظوری دی تھی۔

فیصلے پر پاکستان آٹو مینوفیکچررز نے افسوس کا اظہار کیا جنہوں نے حکومت سے نئے سیلز ٹیکس کو ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے صرف مقامی کمپنیز ر ہی اثر پڑے گا۔

ایف بی آرکے مطابق نئے ٹیکسزکے نفاذ سے سالانہ 4 سے 4.5 ارب روپے کااضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

ای سی سی نے ایف بی آر کی سمری کی منظوری دی تھی جس کے تحت 1400cc سے اوپر کی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا تھا۔ تاہم ایف بی آر نے ایک اور شرط عائد کی کہ 1400cc سے زیادہ کی تمام گاڑیوں کی قیمت 40 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، 25 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں