هفته,  23 نومبر 2024ء
گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے،سفیر رومانیہ

گوجرانوالہ(دلشاد علی)رومانیہ کے سفیر چارج ڈی افیئر ز ایڈورڈ رابٹ پریڈا نے کہا ہےکہ رومانیہ جی ڈی پی کے اعتبار سے یورپی یونین میں 13ویں جبکہ اکنانومی میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔بہت جلد ان فگرز میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانولہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اراکین سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب نے کی۔اس موقع پر سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل،نائب صدر عادل ندیم،اراکین مجلس عاملہ،سابق سینئرنائب صدور عرفان سہیل،محمد اجمل اعوان کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے اور یہ SMEکا حب ہے۔

یہاں کی مصنوعات کی کوالٹی انتہائی عمدہ ہے رومانیہ میں ان مصنوعات کی تشہیر ناگزیر ہے، مستقبل قریب میں گوجرانوالہ میں ٹریڈ ڈیسک بنایا جائے گا جو معلومات کے ذریعے دوطرفہ تجارتی کیلئے بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رومانیہ اور پاکستان کے مابین پہلے سے تجارتی تعلقات موجود ہیں جسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے دونوں ممالک کی کاروباری افراد مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ رومانیہ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی تجارتی وفودکا تبادلہ کرے اور رومانیہ میں ہونیوالی صنعتی نمائش میں حصہ لے۔

قبل ازیں گوجرانوالہ چیمبر کے صدرشیخ ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رومانیہ کے کاروباری لوگ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں کیونکہ وہاں کے کاروباری لوگوں کے لئے بھی یہاں بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کے تبادلہ کیلئے سفارتخانہ ہمارے کاروباری لوگوں کو آسان شرائط پر بزنس ویزہ جاری کر یں تجارتی وفود کے تبادلے ہوں تاکہ دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ رومانیہ میں جو صنعتی نمائشوں کا انعقاد مستقبل قریب میں ہونے جا رہا ہے ایمبیسی ہمیں اس کے متعلق آگاہی فراہم کریں گوجرانوالہ کے کاروباری باری لوگ ان نمائشوں میں ضرورحصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل تقریب میں گوجرانوالہ میں جو ٹریڈ ڈیسک بنایا جا رہا بلاشبہ اس کے تجارت کے فروغ میں دورس نتائج برآمد ہونگے۔

مزید خبریں