مانچسٹر(شہزادانورملک سے)کرییٹو مائنڈ میڈیا(سی ایم ایم ) اور برنیج بڈیز کے زیر اہتمام سی ایم ایم کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محفل موسیقی ’’لیڈیز نائٹ‘‘کے نام سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کرییٹو مائنڈ میڈیا(سی ایم ایم ) اور برنیج بڈیز کے زیر اہتمام سی ایم ایم کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محفل موسیقی ’’لیڈیز نائٹ‘‘کے نام سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔
پروگرام چھ مارچ کو بوقت شام ساڑھے بمقام پانچ بجے کرسٹل سوٹ ،کرکمن شلوم لین، مانچسٹر، ایم 18 ،78اے میں شروع ہوا اور رات گئے تک جاری رہا۔
سی ایم ایم کے قیام کا ایک سال مکمل اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدخوبصورت پروگرام میں خواتین اور فیملیز نے بھر پو انجوائے کیا اور بتایا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔
مزیدپڑھیں:جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن
پروگرام میں معروف بھارتی گلوکار رنبیر ڈاسکر اورپاکستانی نژادبرطانوی اداکاروگلوکار احسان خان نے اپنی مسحور آواز سے شائقین کے دل موہ لئے ،خوبصورت شام اور عمدہ گائیکی پر شائقین گلوکاروں کو دا د دیئے بنا رہ نہ سکے ۔
پروگرام میں موسیقی کے علاوہ پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اس کے علاوہ شرکاء کے لئے لطف اندوزہونے کے اور بھی متعددانتظامات جن میں سٹالز اور دیگر مختلف قسم کے کے شامل تھے رکھے گئے تھے ۔
اس موقع پر روشن پاکستان نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کا کردارمعاشرے کی تعمیرو تربیت اور ترقی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
خواتین نے حضرت بی بی فاطمہؓ کا معاشرے میں کردارخواتین کیلئے مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق اوراس کے احترام کی پُرزورتا کید کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں خواتین کو برابر حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے ۔
ضرورپڑھیے:لاہور میں پولیس کا پی ٹی آئی مظاہرین پردھاوا،متعدد کارکن گرفتار
پروگرام میں فلسطین سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا اور فلسطین کا جھنڈا اٹھا کر خواتین نے اسٹیج پر سب شرکاکوہاتھ ہلانے کا کہاجبکہ پروگرام کو یادگار بنانے کے لئے ایک کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ میں شامل فرزانہ افضل اور سیما شیخ نے روشن پاکستان نیوز کا بھی خصوصی شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ نے جس طرح زبردست انداز میں
کوریج کی اوراپنا پلیٹ فارم ہمارے لئے پیش کیااس سے ہمیں بہت زیادہ خوش ہوئی
یادرہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے ۔
خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔اسی مناست سے کرییٹو مائنڈ میڈیا(سی ایم ایم ) اور برنیج بڈیز کے