اتوار,  21  ستمبر 2025ء
امریکا کا مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیر مقدم

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، کارآمد بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔

مزید خبریں