لاہور(روشن پاکستان نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں دو قسم کی تقسیم پیدا ہو چکی ہے، ایک گروپ مفاہمت تو دوسرا عدم استحکام چاہتا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور سیاسی ڈائیلاگ کا کلچر پیدا کیا جانا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک میں عمران خان کو جیل سے باہر دیکھ رہا ہوں،سلمان صفدرکا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کتب میلے سجتے رہیں، نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب کا ہونا مثبت کلچر پیدا کرتا ہے، سوچ کا اختلاف بڑھ جائے تو ذاتی عناد بن جاتا ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ انفرا اسٹرکچر کی کمی کے باعث بیروزگاری میں اضافہ ہوتا ہے۔











