اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے 9 مئی کی مذمت کی اور کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تائید کرنے والے تمام بلاگرز ہمارےکارکن نہیں ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔
شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، فارم 45 میں 126 ووٹ کو 426 کردیا گیا، فارم 45 ویب سائٹ پر ڈال کر ہٹا بھی دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں کوئی خیرات نہیں جو بانٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا بھٹو کی طرح ہم بھی 45 سال تک انتظار کریں؟