اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں غیر ملکی شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ملزمان تلاشی کے بہانے 5لاکھ لیکر فرار ہوگئے۔
تھانہ شالیمار میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیر ملکی شہری کی تلاشی کی، ملزمان تلاشی کے بہانے 5لاکھ لیکر فرار ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا
دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا میں بھی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔
بینک سے نکلنے والے شہری کو سر عام لوٹ لیا گیا۔ ملزمان شہر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لے کر با آسانی فرار ہو گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران بلیو ایریا میں ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔