ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں ایک تیندوا بینکویٹ ہال میں گھس آیا جسے وہاں بیٹھے بہادر بچے نے قید کردیا۔
بارہ سالہ بچہ موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا، اس دوران ہال کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا۔
جیسے ہی بچے نے تیندوے کو کمرے میں داخل ہوتے دیکھا، وہ بھاگ کر باہر نکلا اور دروازہ بند کر دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو میں بچے کو بینکوئٹ ہال کے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی نےپارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا
جیسے ہی بچے نے شور مچایا مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔
بعد ازاں مقامی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تیندوے کو پرسکون کیا، پھر اسے پنجرے میں بند کر دیا گیا۔
A 12-year-old boy had a scary encounter with a leopard in Maharashtra. The brave kid was playing a mobile game at a banquet hall when the wild leopard suddenly entered through the open door. #leopard #wildlife #leopardprint #nature #animals #wildlifephotography #bigcats #safari pic.twitter.com/BMClCGQxvP
— The Source Insight (@DSourceInsight) March 6, 2024
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بچے نے بتایا کہ وہ بینکوئٹ ہال کے دروازے کے پاس بیٹھا تھا جب تیندوا اندر داخل ہوا۔
اس نے کہا کہ وہ گھر گیا اور اپنے والد کو اطلاع دی جنہوں نے ہال بند کر دیا۔