پیر,  22  ستمبر 2025ء
سعودی عرب نے حج ویزا کا اجرا شروع کردیا

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے دنیا بھر کے عازمین حج کے لیے ویزا کا اجرا شروع کردیا۔ رواں سال حج سیزن 14 سے 19 جون کے درمیان ہوگا۔

ویزا گائیڈ کے مطابق سعودی حکومت نے حج ویزا کا اجرا یکم مارچ سے شروع کیا ہے اور یہ عمل 29 اپریل تک جاری رہے گا۔

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں حجاج کے قیام کے لیے 1860 عمارتوں کو لائسنس جاری کیا ہے۔ ان عمارتوں میں مجموعی طور پر 12 لاکھ افراد کو ٹھہرایا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن 

مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر سعود بن میشال نے بتایا کہ حکومت نے رہائشی لائسنس کے حصول کی درخواستیں دائر کرنے کی ڈیڈ لائن 8 مئی تک بڑھادی گئی ہے۔ رواں سال پانچ ہزار سے زائد عمارتوں کو حجاج کے تھہرانے کا لائسنس دیے جانے کی توقع ہے۔

مزید خبریں