جمعرات,  22 اکتوبر 2026ء
فرانس میں ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے، فرانسیسی صدر

پیرس(روشن پاکستان نیوز) فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس میں ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے، غیر ملکی رہنما فرانس میں کشیدگی کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو فرانسیسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمیت غیر ملکی رہنماؤں نے ایسے تبصرے کیے جو ناقابلِ قبول اور مضحکہ خیز ہیں، مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسے واقعات کی تصاویر بنائی گئیں جو ہوئے ہی نہیں تھے۔

فرانس میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، عملے کا ایک رکن ہلاک، دوسرا لاپتہ

صدر میکرون نے کہا کہ فرانس پر تارکین وطن اور اسلام پسندوں کے قبضے جیسا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، ہمارے ملک کو برا بھلا کہنے والے غیر ملکی رہنماؤں کا رویہ مجھے پریشان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں ہنگاموں کیلئے مسلمان تارکین وطن کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

مزید خبریں