بدھ,  21 اکتوبر 2026ء
علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، سلمان اکرم راجہ سے ٹوئٹ واپس لینے اور معذرت کا مطالبہ

اسلام آباد(محب) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں انہیں پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے اور ان سے اپنے ٹوئٹ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔

مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی موجودہ صورتحال اور صوبائی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار فیصلہ سازوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں اختیارات دیے تھے، تاہم ان اختیارات کو درست طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے ٹوئٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ کس کے کہنے پر کیا اور انہیں یہ بات کس نے بتائی؟ انہوں نے اس بیان پر بھی سوال کیا جس میں بعض افراد پر راہیں ہموار کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

این اسی سی آئی اےکی کارروائی، 35 ارب کے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بار بار دعوت دیے جانے کے باوجود سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر کی عدم شرکت پر بھی سوالات اٹھائے۔

انہوں نے سلمان اکرم راجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹ واپس لیں اور اپنے بیان پر معذرت کریں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے عہدہ اور اختیارات دیے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں پر الزامات عائد کیے جائیں۔

مزید خبریں