اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کرکے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں27 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
نئے نوٹم نمبر A0590 کے مطابق بھارتی ائیر لائنز، بھارت رجسٹرڈ، لیزڈ یا کمرشل اور فوجی طیارے 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
قطر سے 747 طیارہ ادھار مانگا تو انہوں نے تحفے میں دیدیا، ٹرمپ
خیال رہےکہ پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے بند ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں روپےکا نقصان ہوچکا ہے۔











