هفته,  17 اکتوبر 2026ء
خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے تقریباً 37 ہزار کلاس روم خستہ حال ہونے کا انکشاف

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے 36 ہزار967 کلاس روم خستہ حال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے میں 34 ہزار 784 سرکاری اسکول ہیں جن میں سے 19ہزار 224 کلاس رومز کی ازسر نو تعمیر کی ضرورت ہے، 17 ہزار 743 کلاس رومز کی مرمت درکار ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں کے 36 ہزار967 کلاس روم خستہ حال ہیں۔

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال

پی ایس آر  اے کے مطابق پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا ڈیٹا موجود نہیں، شکایت موصول ہونے پر غیر رجسٹرڈ اسکول کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 542 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں۔

دوسری جانب جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے  ڈائریکٹرمحکمہ ثانوی و اعلیٰ تعلیم جعفر منصور کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی فنڈز سے ایک ہزار نئےکلاس روم بن رہے ہیں، صوبے میں 34 ہزار سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں کلاس رومز ہیں۔

مزید خبریں