پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 21 بچوں اور ایک خاتون کی ٹیچر کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
نئی دہلی: ہاسٹل کی چھت گرنے سے 7 طلبہ ہلاک، متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے، اسکول میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور مزید بچوں اور عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔











