ماں کی ممتا اور فرض کی ادائیگی ایک ساتھ کرکے لیڈی کانسٹیبل نے مثال قائم کردی

شیخوپور(روشن پاکستان نیوز)شیخوپورہ میں ویمن پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نے ماں کی ممتا اور فرض کی ادائیگی ایک ساتھ کر کے مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق شیخورہ میں ویمن پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی پولیس کی کانسٹیبل کو اپنی ننھی بیٹی کو اٹھائے فرض کی ادائیگی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیڈی کانسٹیبل نے بتایا کہ وہ 2022میں پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوئی تھیں اور وہ اپنی ڈیوٹی سے بہت خوش ہے ،آج ان کی ڈیوٹی پولیس میں بھرتی ہونے والے نئے کانسٹیبل کی دوڑ کے ٹیسٹ کیلئے لگائی گئی تھی تو وہ اپنی ننھی بیٹی عائزل کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہیں اور بہت خوش ہیں۔

لیڈی کانسٹیبل نے بتایاکہ میں اپنے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ فرض کی ادائیگی بھی بخوبی نبھا رہی ہوں۔

مزیدپڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ان کو اس انداز سے ڈیوٹی کرتے دیکھ کر شہریوں اوربھرتی کے لئے آنے والے نوجوانوں نے بھی خاتون پولیس اہلکار کی فرض شناسی کی داد دی۔

جبکہ دیگر خواتین نے بھی آکر ان کو خراج تحسین اور سلیوٹ پیش کیا ۔

مزید خبریں