هفته,  23 نومبر 2024ء
جے سالک کا عدالت سے سزایافتہ ڈی سی اسلام آبا دسے اظہارہمدردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وفاقی وزیراقلیتی امور جے سالک نے ڈی سی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ آفیسر زسے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کی باتوں میں نہ آئیں جس سے ان کو کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وزیراقلیتی امور جے سالک نے کہاکہ ڈی سی عرفان میمن ایک اچھے انسان ہونے کے ناطے ایک اچھے افیسر بھی تھے ان کو عدالت سے سزا ہوئی جس پر ہمیں افسوس بھی ہے اللہ پاک انہیں اس مشکل سے نکالے، مجھے ایک درد محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے جتنے بھی آفیسرز اور بیوروکریسی یا اعلی عہدوں پر پر فائض ہیں ان سے درخواست ہے کہ کبھی بھی اپنے ماتحت افسروں یا دیگر آفسیرز کی باتوں میں نہ آیا کریں۔

انہوں نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر ہم نے فلسطین کے لیے ایک دعا کا پروگرام ایف نائن پارک میں رکھا تھا ، اس کے لیے ہم نے پورا گانا ریکارڈ کروایا اور بھرپور ہزار یکجہتی کے لیے ہم نے بہت محنت کر کے لوگوں کو لانے کے انتظامات کیے، سب کچھ کیا، اس ملاپ میں ہم نے دعا کرنی تھی اور ہمارا اس کے علاوہ کوئی بنیادی مقصد نہیں تھالیکن آخری موقع پر آکر ہمیں اس پروگرام کیلئے این او سی نہ ملا۔

انہوں نے کہاکہ پروگرام والے دن ہم ایف نائن پارک پہنچے مگر ابھی پروگرام نہیں کیا تھا ایک تھانیدار نے ہمارے ساتھ بہت زیادہ بدتمیزی کی اور ہمیں اس پروگرام سے روکااور اسلام آباد کی انتظامیہ بھی شائد ان کی باتوں میں آگئی اور ہمیں این اوسی نہ دیا گیاجس کا مجھے بہت افسو س ہوا

انہوں نے اعلیٰ آفسیراوربیوروکریسی سے درخواست کی کہ وہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں اوراس خراب سسٹم کو ٹھیک کریں ۔

آخر میں انہوں نے ایک بار پھر ڈی سی اسلام آبا د عرفان میمن سے کہاکہ ہماری دعا آپ کے ساتھ ہے خداوند آپ کے معاملات کو درست کرے اور آپ کو وہی عزت دے جوپہلے تھی۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی گرفتاری کا حکم

یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ جیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایس ایچ او کو بھی 2 ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ ایس پی صدر کو توہین عدالت کیس میں بری کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں