اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی ۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں 9 آزاد شامل ہوئے، 34 خواتین، 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔دوسرے نمبر پر سنی ا تحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی ۔پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16 اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے۔ایم کیو ایم کو 17 جنرل چار خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست ملی ۔
جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ۔جے یو آئی نے 6 جنرل، 4 خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست حاصل کی ۔
مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5، تین جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، ایک نشست خواتین کی ملی۔
آئی پی پی کے 4 ارکان ہیں۔3 جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی ۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن
ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیا، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست ہے ۔
قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ایک حلقے میں الیکشن نہ ہونے سے رزلٹ رکا ہواہے۔