گوادر(روشن پاکستا ن نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےدورہ گوادرکےدوران متاثرین کی مددکیلئےکوئی کسرنہ چھوڑنےکی ہدایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق حالیہ بارشوں سےگوادرمیں بڑےپیمانےپرتباہی ہوئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف مشکل کی اس گھڑی میں عوام کادکھ بانٹنےکیلئے آج گوادرکادورہ کرنےکیلئےگئےہیں۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نےدوران پروازچیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک سے گوادر اور جنوبی بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ لی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
وزیرِ اعظم کو ملک کے دیگر علاقوں میں نقصانات اور متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نےہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لئے نظام وضع کیا جائے،متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور نجی املاک کے نقصانات کے تفصیلی جائزے پر جلد رپورٹ پیش کی جائے۔











