لندن،واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز )امریکا نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہماری مصروفیات مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پنجاب کی خاتون وزیراعلی بننے کو سنگ میل قرار دیدیا۔
دوسری جانب ترک اور ایرانی صدور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزیدپڑھیں:نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2024-25کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، نئی حکومت کو تمام پاکستانیوں کے لیے کام کرنا اور اہم اصلاحات لانی چاہیے۔