اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی این سی اے آڈیٹوریم میں چھ مارچ بروز بدھ کو شام چھ بجےایک میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی ارٹس(پی این سی اے ) اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے زیر اہتمام چھ مارچ بروز بدھ شام چھ بجے پی این سی اے آڈیو ٹوریم میں ایک میوزیکل پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام میں گلوکارہ کامران سگو اپنی آواز سے شرکا کو محظوظ کرینگے۔
مزیدپڑھیں:اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ،دیکھیں تفصیل
پروگرام میں فیملیز کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ بچے اور بڑے سب ہی اپنی اس شام کو یادگاربنائیں اور گلوکارہ اور دیگر فنکاروں کی جانب سے بکھری گئی سریلی دھنوں اور آواز کے جادو سے بھرپو ر لطف اندوز ہوسکیں۔
یادرہے کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا ادارہ ایسے پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے، جسے عوام بے حد پسند بھی کرتے ہیں ۔
پی این سی اے نے لوگوں کو ان کے گھر میں تفریح فراہم کرنے کیلئے اپنی ویب سائٹ پر سپیشل لائیو نشریات بھی شروع کررکھی ہیں ۔