واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی سپریم کورٹ نےقراردیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں، ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کر سکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو کے بیلٹ پیپر سے غلط طریقے سے ہٹایا گیا، امریکی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر 6 جنوری 2021 کے کیپٹل ہل فسادات کے دوران ٹرمپ کو پرائمری بیلٹ سے ہٹانے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
واضح رہے گزشتہ سال ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا عدالت نے کیپیٹل ہل پر حملے میں ان کے کردار کے لیے امریکی آئین میں بغاوت کی شق کا حوالہ دیا۔ کولوراڈو کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ‘ججوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ٹرمپ 14ویں ترمیم کے سیکشن تین کے تحت عہدہ صدارت کے اہل ہی نہیں ہیں۔
امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل کی شام کو اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ چھ جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر ہونے والے حملے میں ان کے کردار کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے لیے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے بیٹے کو قتل کی دھمکی،مشکوک پائوڈر پر مشتمل پارسل موصول
ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کر سکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے یا اہل ہے ؟