لندن(روشن پاکستان نیوز) نیپال اور چین کے خود مختار علاقے تبت میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 810 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق تبت اور نیپال میں مجموعی طور پر 48 برطانوی شہری لاپتہ ہیں۔
چینی حکام کے مطابق چین کی جانب 15 برطانوی شہریوں سمیت 23 ممالک کے 261 غیر ملکی لاپتہ ہیں جبکہ نیپال کی جانب سے پہلے ہی 33 برطانوی شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی جا چکی ہے۔
بدھ کے روز ہمالیہ میں ایک بڑے گلیشیئر کے گرنے کے نتیجے میں آنے والے اچانک سیلاب نے نیپال اور چین کی سرحدی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔
حکام کے مطابق تین ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، نیپال کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں 794 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 2,742 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چینی حکام کے مطابق سرحد کے چینی حصے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد781 ہوگئی، 3 ہزار افرادلاپتا
چین نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 2,100 سے زائد امدادی کارکن تعینات کر دیے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں فضائی راستے سے امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
برطانیہ نے نیپال کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان کرتے ہوئے فوری امدادی ٹیم کھٹمنڈو روانہ کر دی ہے۔
امریکی اور آسٹریلوی حکومتوں سمیت متعدد ممالک نے بھی نیپال کے لیے انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے متاثرہ برطانوی شہریوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔











