وفاقی کابینہ :کس کو کونسی وزارت ملے گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت شروع کر دی،کس کو کونسی وزارت ملے گی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے پر غورکیا جارہا ہے جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور کا قلمدان سونپا جائیگا۔مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے کا امکان ہے ۔آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمن جبکہ چودھری عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی مقررکیا جانیکا امکان ہے ۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کے صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

رپورٹ کےمطابق عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ،حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا جائیگا۔تین مراحل میں 46 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ اسحاق ڈار کو کوئی اور اہم عہدہ ملنے کی صورت میں نجی بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں