واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)کیا جو بائیڈن امریکا کا دوبارہ صدر بننے میں ناکام ہوں گے؟ امریکی جریدے ٹائمز نے سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا ہے، اڑتالیس فیصد ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ اور 43 فیصد جوبائیڈن کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ،کب ہونگے ؟ دیکھیں خبر میں
ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد بھی جو بائیڈن کی پرفارمنس سے غیر مطمئن ہے، بائیڈن کے بجائے کسی اور کو صدارتی امیدوار دیکھنے کی خواہش مند ہے۔
امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا، جو بائیڈن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہے۔