هفته,  11 جولائی 2026ء
آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ایشئین ریجن 17 تا 21 اگست لاہور میں منعقد ہو گا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ایشئن ریجن 17 سے 21 اگست تک لاہور میں منعقد ہوگا اس ورلڈ کلاس ایونٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل( ر) وسیم احمد جنجوعہ نے سرپرست اعلی تائیکوانڈو فیڈریشن اور سیکرٹری پیرا تائیکوانڈو کے ہمراہ ہوٹل رائل سوئس انٹرنیشنل میں پرہجوم پریس کانفرنس میں ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تائیکوانڈو کی تاریخ میں لاہور میں پہلی مرتبہ ورلڈ کلاس ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔اس پانچ روزہ ایونٹ میں 35 کے قریب ممالک سے 200 کے قریب ایتھلیٹس شرکت کریں گے، 24 ممالک کی کنفرمیشن آ چکی ہے اگست کے پہلے ہفتے تک باقی ممالک کی رجسٹریشن بھی ہو جاۓ گی۔ایک سوال کے جواب میں کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ پاکستان میں اس ورلڈ لیول ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے ہمارے ایتھلیٹش کو اولمپکس کی تیاریوں کا ایک بہترین موقع ملے گا ۔پاکستان کو پریزیدنٹ کپ کی میزبانی بڑی جدوجہد کے بعد ملی ہے۔ملائیشیا میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے بھی اس ایونٹ کیلۓ اپنی بڈ جمع کروائی اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایونٹ کی میزبانی کا قرعہ پاکستان کے نام نکلا۔حالانکہ ہمارے مد مقابل ممالک چین اور ویت نام تھے۔کرنل وسیم احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ پاکستان اس ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرے گا۔جبکہ پونزے ایونٹ میں تو گولڈ میڈل پکا ہی سمجھیں۔وائلڈ کارڈ کے حوالے سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تک وائلڈ کارڈ انٹری نہیں ملی یہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا کام ہے وہ صرف سوئمنگ اور اسکوائش کو تو وائلڈ کارڈ دلوا دیتے ہیں تائیکوانڈو کی طرف بھی ان کو دھیان دینا چاہیۓ اس وقت پاکستانی ایتھلیٹس کا شمار ایشیا کے بہترین تائیکوانڈو کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ آٹھویں ورلڈتائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ کے آفیشل لوگو کی تقریب رونمائی بھی کی گئ۔ اس موقع پر کرنل وسیم احمد نے کہا کہ ایونٹ کو بہترین طریقے سے آرگنائز کرنے کیلۓ ہمارے اسپانسرز علی گروپ ٹریٹ کارہوریشن،جے ڈبلیو گروپ،ہوٹلز چینز آواری،رائل سوئس ہوٹل ہماری حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جاپان میں ہونے والی ایشئنز گیمز میں پاکستان تائیکوانڈو کے چار ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہماری خواہش ہے اولمپکس 2028 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی۔میزبانی پاکستان کرے انشاء اللہ اس کیلۓ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں