جمعرات,  25 جون 2026ء
وینزویلا میں شدید زلزلہ،167 افراد ہلاک ، 1000 سے زائدزخمی

لا گویراسب(روشن پاکستان نیوز) وینزویلا میں بدھ کی رات آنے والے دو شدید زلزلوں کے نتیجے میں کم از کم 167 افراد ہلاک اور 1000سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگزنے جمعرات کی صبح سرکاری بیان میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ساحلی ریاست لا گویراسب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں درجنوں عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے روڈریگیز نے لا گوائرا کو “آفت زدہ علاقہ” قرار دیا اور کہا کہ وہاں کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک سامنے آنے والے اعداد و شمار میں لا گوائرا ریاست شامل نہیں ہے کیونکہ اس علاقے میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہونے کے باعث مکمل معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں گر گئیں

حکام کو خدشہ ہے کہ رابطے بحال ہونے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی امدادی اور ریسکیو ٹیموں کی آمد بھی متوقع ہے تاکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کو تیز کیا جا سکے۔

حکام نے شہریوں کو آفٹر شاکس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ملک بھر میں ہنگامی حالت کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں