اتوار,  07 جون 2026ء
سیرت اور جدید دور: نیویارک میں شاندار پروگرام

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) منہاج القرآن یو ایس اے کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام “سیرت اور جدید دور” کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروقار مجلس 20 جون 2026 بروز ہفتہ رات 7 بجے بروکلین، نیویارک کے 798 کونی آئی لینڈ ایوینیو پر ہوگا۔

اس پروگرام کے کلیدی مقرر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری ہوں گے، جو سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں جدید دور میں مقصد کی تلاش پر روشنی ڈالیں گے۔ ان کے ساتھ معروف سماجی شخصیت جناب چوہدری جاوید گوندل بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ایک خاندانی تقریب ہے جس میں سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

تمام حاضرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس روح پرور محفل کا حصہ بنیں اور پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی سے رہنمائی حاصل کریں۔ یہ تقریب تمام عمر کے افراد کے لیے ہے اور سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

مزید خبریں