اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔

نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی۔

مزید خبریں