ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 231.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

ایک کارروائی میں ضلع کوئٹہ کے علاقے غزہ بند روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 230 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب کی گئی جہاں ایک مسافر کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں کے سلسلے میں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں