اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14.845 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 745 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اے ٹی ایم بوتھ کے ذریعے منشیات کی فروخت کا انکشاف

دیگر کارروائیوں میں سرنان، ضلع پشین میں ایک ہوٹل کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ایک ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں