نوازشریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ، اہم ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے ۔تفصیلات کےمطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئےجہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔

مزید پڑھیں: حلف اٹھانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں، پی ٹی آئی کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات سے نواز شریف کو آگاہ کیا،نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کےلیے بھی مولانا سے ووٹ مانگا۔اس موقع پر اسحاق ڈار ،احسن اقبال اور سعد رفیق بھی موجودہیں۔ملاقات میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ،ملاقات میں ملکی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی ۔

مزید خبریں