اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم بغیر مینڈیٹ کے چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔ الیکشن کو کوئی قبول نہیں کررہا۔ فارم 47 کی پیداوار کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ وسیع تر مفاد میں بات کی ہے۔ ہم چاہتے یہ ایسا الیکشن بنے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
مزیدپڑھیں:وہ سیاستدان جن کی سیاست 2024 کے انتخابات نےتقریباً ختم کر دی
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کو کوئی قبول نہیں کررہا۔ مینڈیٹ کے بغیروالا چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔ فارم 47 کی پیداوار کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔











