اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مانسہرہ بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت 13 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ کارروائی میں ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔











