سعودی عرب میں عباسی دور کی دریافت چیزوں نے سب کو حیران کردیا

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے علاقے القصیم سے عباسی دور کے تقریباً 100 سونے کے زیورات دریافت ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہیریٹیج کمیشن نے القصیم علاقے سے عباسی دور کے تقریباً 100 سونے کے زیورات دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دریافت ہونے والے قدیم زیورات میں سجاوٹ کا ایک مکمل سیٹ ہے جسے ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ پھولوں کی طرح نظر آئے اور ان مین نگینے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

ان زیوارت میں ایک بڑے سائز کا گول ٹکڑا بھی ہے جس کے درمیان میں ایک خاص ترتیب کے ساتھ رنگ برنگے نگینے لگے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ زیورات میں کئی رنگوں پر مشتمل تسبیحات بھی شامل ہیں جن میں سونے کے نازک لیکن بڑے سائز کے اسپیسر بھی موجود ہیں۔

یہ زیورات کمیشن کی طرف سے آثارِ قدیمہ کے چوتھے سروے اور کھدائی کے منصوبے کے دوران الدرعیہ سے دریافت ہوئے ہیں۔

چین میں سعودی سفیر عبدالرحمٰن الحربي کو سعودی۔چین تعاون کے فروغ پر اعزاز

سعودی ہیٹریج کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر جاسر سلیمان الحربش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الدرعیہ میں ہونے والی یہ دریافت، مملکت کے ثقافتی ورثے کی کثرت کی دلیل ہے۔

مزید خبریں