گلا خراب ہے تو کیا ہوا ، گردن بھی کٹ جائے تو پروا نہیں،عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں دبنگ خطاب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سنی اتحاد کونسل کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہاہے کہ گلا خراب ہے تو کیا ہوا ،ہماری گردن بھی کٹ جائے تو پروا نہیں کیونکہ اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،قیدی نمبر 804کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں،ہماری خواتین ہاوس میں نہیں، کیسے سپیکر کا الیکشن کنڈکٹ کر سکتے ہیں،فارم 45کچھ اور کہہ رہا، فارم 47کچھ اور کہہ رہا، آپ نے ہمارے سر کے تاج ہمارے ورکر کو جیل میں رکھا،ہاوس نامکمل ہے، آپ کیسے پراسیس کو مکمل کر سکتے ہیں،آپ اس ہاوس کو کیسے چلا سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ اس ہائوس میں گھس بیٹھیے آکر بیٹھ گئے ہیں،یہ یہاں آ کر جعلی مینڈیٹ سے ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں، وہ کس حیثیت میں ووٹ ڈال سکتے ہیں،جناب سپیکر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں۔

مزیدپڑھیں:وہ سیاستدان جن کی سیاست 2024 کے انتخابات نےتقریباً ختم کر دی

سنی اتحاد کونسل کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار نے کہاکہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں،ہماری خواتین ہاوس میں نہیں، کیسے سپیکر کا الیکشن کنڈکٹ کر سکتے ہیں،فارم 45کچھ اور کہہ رہا، فارم 47کچھ اور کہہ رہا،اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ آپ نے ہمارے سر کے تاج ہمارے ورکر کو جیل میں رکھا،ہاوس نامکمل ہے، آپ کیسے پراسیس کو مکمل کر سکتے ہیں،آپ اس ہاوس کو کیسے چلا سکتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ الیکشن نتائج نامکمل ہیں یہ ایوان کیسے چلایا جا سکتا ہے،ایوان میں ہماری خواتین ارکان ہی نہیں، ہماری خواتین ارکان عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر کو جیلوں میں رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ گلا خراب ہو یا کٹ جائے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔

مزید خبریں