ہم انتقام نہیں لینا چاہتے،علی امین گنڈا پور

پشاور(روشن پاکستان نیوز)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم انتقام نہیں لینا چاہتے۔ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں کوئی کسی کے ساتھ زیادتی نہ کر سکے۔

علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم انتقام نہیں لینا چاہتے۔ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں کوئی کسی کے ساتھ زیادتی نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ بھیجا ہے اس کا حق ادا کریں۔

علی امین گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ جو ظلم ان کی جماعت سے ہوا اس کا ازالہ کریں اور فارم 45 کھولیں جو مینڈیٹ چوری ہوا ہے، اس کو قوم کے سامنے لائیں۔

مزید خبریں