پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں بند سی این جی سٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاقی حکومت نے یومیہ 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز صبح 6 سے شام 6 بجےتک کھلے رہیں گے۔
خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ، صوبائی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
سرکاری ذرائع کے مطابق صوبےکو گیس فراہم کرنےکا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویزملک، راناثناءاللہ، گورنر کے پی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک ہوئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کاوشوں کی بدولت گیس کا مسئلہ حل ہوا، وفاقی حکومت نےگیس کی بحالی کی منظوری دےدی ہے، سی این جی سٹیشنز کو فوری طور پرگیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ یاد رہےکہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو آٹے اور گندم کی دیگر صوبوں کو ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔











