عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے۔

سلمان صفدرنے بیرون ملک آنکھ کے معائنے کے لیے اپیلوں کی فوری پیروی سےمعذوری ظاہر کردی۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سلمان صفدر کی طرف سے درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان صفدر کو آنکھ کی بیماری کا سامنا ہے۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ اور ملاقات کیسز پر سماعت، جیل حکام سے جواب طلب

سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سننے سے انکار کے خلاف اپیل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تشدد کیا جارہا ہے، اُن کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔

 سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ان سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

مزید خبریں