برمنگھم میں منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی سگریٹ اور غیر قانونی اشیا برآمد

لندن/برمنگھم (روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز نے کہا ہے کہ ہائی اسٹریٹس پر سرگرم منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی اب ان کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے تعاون سے برمنگھم میں متعدد چھاپے مارے گئے جہاں غیر قانونی سرگرمیوں اور جعلی اشیا کے کاروبار کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائیوں کے دوران جعلی سگریٹس، غیر قانونی ویپس، تمباکو مصنوعات اور دیگر ممنوعہ اشیا قبضے میں لی گئیں جبکہ بعض مقامات سے منشیات سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کاروبار صرف غیر قانونی اشیا فروخت نہیں کرتے بلکہ ان کے روابط سنگین منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور سماجی بدامنی سے بھی جڑے ہوتے ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق برمنگھم، وولورہیمپٹن، کوونٹری اور دیگر علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بعض دکانوں میں خفیہ خانوں اور جعلی دیواروں کے پیچھے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے سگریٹ اور ویپس چھپا کر رکھے گئے تھے۔

پاکستانی تجارتی وفد کی پیرس میں کامیاب شرکت، فرانس کے ساتھ نئے کاروباری مواقع روشن

برمنگھم سٹی کونسل کی ریگولیشن اینڈ انفورسمنٹ ڈائریکٹر سجلہ نصیر نے کہا کہ بعض منی مارٹس اور دکانیں مقامی کمیونٹیز کے لیے خطرہ بن رہی ہیں کیونکہ وہاں غیر محفوظ اور جعلی اشیا فروخت کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا مقصد عوام کو محفوظ بنانا اور قانونی کاروبار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق “آپریشن اسٹانس” اور دیگر مشترکہ کارروائیوں کے تحت غیر قانونی تجارت، جعلی اشیا، امیگریشن خلاف ورزیوں اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں