ریاض (وقار نسیم وامق) مناسک حج رکن اعظم وقوف عرفہ کا خطبہ ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی دیں گے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی۔
مسجدِ نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی حج 2026 کے خطبے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، امام شیخ علی الحذیفی عرصہ دراز سے مسجد نبویؐ میں بطور امام اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انکا شمار مسجد نبویؐ کے سنئیر آئمہ کرام میں ہوتا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی کو مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے بطور امام نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔











