اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) آئی فونز کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں اور اس کا یوزر انٹرفیس بھی کافی آسان ہوتا ہے۔
مگر اس کا ایک بہت کارآمد فیچر آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا علم ہی نہیں، یہ ہے کنٹرول سینٹر فیچر۔
درحقیقت یہ کنٹرول سینٹر تک رسائی کا آسان اور تیز ترین راستہ ہے، خاص طور پر آئی فون کی لاک اسکرین پر۔
کنٹرول سینٹر میں آپ کو متعدد کام کرنے میں مدد ملتی ہے جیسے آئی فون فلیش لائٹ کو آن کیا جاسکتا ہے، سیلولر ڈیٹا فون ان لاک کیے بغیر ٹرن آن کیا جاسکتا ہے اور بھی کافی کچھ کیا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی
تو یہ فیچر کہاں چھپا ہوتا ہے؟
درحقیقت لاک آئی فون اسکرین پر بیٹری آئیکون کے نیچے آپ کو ایک لکیر نظر آتی ہے۔
یہ لکیر سیل سگنل سے شروع ہوتی ہے اور بیٹری آئیکون تک جاتی ہے اور یہ لائن بنیادی طور پر کنٹرول سینٹر کا عندیہ دیتی ہے۔
اسی طرح یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح آپ کنٹرول سینٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، بس اس لائن کو نیچے کی جانب کھینچیں۔
اس لکیر کو آپ ڈس ایبل بھی کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بیٹری آئیکون کے نیچے لائن کو ہٹانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سیٹنگز اور پھر فیس آئی ڈی اینڈ پاس کوڈ میں جائیں۔
وہاں پاس کوڈ انٹر کرنے کے بعد نیچے اسکرول کریں اور پھر Allow Access When Locked سیکشن میں جائیں اور کنٹرول سینٹر کو ٹرن آف کر دیں۔
ایسا کرنے کے بعد لاک اسکرین میں بیٹری کے نیچے لائن نظر نہیں آئے گی۔











