ریاض (وقار نسیم وامق) عوامی جمہوریہ چین کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں آٹھ موجودہ اور سابق غیر ملکی سفیروں کو ’’آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل‘‘ سے نوازا۔ اس تقریب میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی بھی موجود تھے۔ یہ اعزاز اُن سفارتکاروں کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جنہوں نے چین اور اپنے اپنے ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اعزاز پانے والوں میں سعودی عرب کے عوامی جمہوریہ چین میں سفیر عبدالرحمٰن الحربي بھی شامل ہیں، جنہیں پیر، 18 مئی 2026 کو بیجنگ میں ’’وزارتِ خارجہ آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل‘‘ پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز سعودی عرب اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں اُن کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔











