راولپنڈی(عرفان حیدر)ر گوجرخان میں دو افراد کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محبوب اور محمود کے نام سے ہوئی ہے جو آپس میں سگے بھائی تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، اے ایس پی گوجرخان اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ٹریفک حادثے کے مقدمے کی رنجش پر دونوں بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
مولانا ادریس کے قتل کیس میں پیشرفت، 7 اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔











