واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے۔
اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا 25000 سے زیادہ۔
مزیدپڑھیں:وہ سیاستدان جن کی سیاست 2024 کے انتخابات نےتقریباً ختم کر دی
آسٹن نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا 21000 انتہائی درست گائیڈ کیے جانے والے گولے اسرائیل کو بھیجے جا چکے ہیں۔