مانچسٹر (شہزادانورملک سے)لاک ڈائون پروموشنز اور سہارا لائف ٹرسٹ کے زیر اہتمام برطانیہ کے دو مختلف شہروں میں نامورپاکستانی گلوکار ابرار الحق اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون پروموشنز اور سہارا لائف ٹرسٹ کے باہمی تعاون سے برطانیہ کے دو مختلف شہروں میں میوزیکل نائٹ پروگرام کے انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام میں نامور گلوکار ابرار الحق اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اورشائقین موسیقی کو اپنی آوازسے مسحورکرینگے۔

پروگرام کے مطابق پہلی میوزیکل نائٹ اتوار تین مارچ کو مانچسٹر میں بمقام کرسٹل سوٹ کر منشولیم لین میں منعقد کی جائیگی ۔
اسی طرح دوسرا ایونٹ بریڈ فورڈ میں چھ مارچ بروز بدھ کو بمقام بریڈ فوڈ ہوٹل ہالنگز میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: قیدی نمبر 804گانے کی سمندر پار بھی دھوم،افشاں زیبی کے گانے پر اوورسیز پاکستانیز جھوم اٹھے
دونوں ایونٹس کیلئے ہال میں انٹری شام ساڑھے چھ بجے ہوگی جبکہ پروگرام کا آغاز رات ساڑھے سات بجے ہوگا ۔
ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 30پائو نڈجبکہ زیادہ سے زیادہ 75پائونڈ رکھی گئی ہے ۔
گروپ شائقین کیلئے رعایتی ٹکٹیں بھی دستیاب ہوں گی۔
دونوں میوزیکل نائٹ میں ابرار الحق کے ساتھ پاکستانی نژاد برطانوی گلو کاررضی رز اور آصف بھی شائقین کو محظوظ کرینگے۔