جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
حلف اٹھانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں، پی ٹی آئی کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج (قومی اسمبلی میں) جنہوں نے حلف اٹھایا ہے ان کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ کل کو یہ لوگ عہدے لیں گے تو دنیا ان کو کیسے مانے گی۔
جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج ہم مولانا صاحب سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم نے اپنا موقف ان کے سامنے رکھا ہے۔

مزیدپڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی نےپارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں فارم 45 کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا ہے اس کو تسلیم کیا جائے۔ اس بار ملکی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی بھی دھاندلی کا حصہ ہے۔ ہم لوگ ون پوائنٹ ایجنڈے کی طرف جانا چاہ رہے ہیں، عمران خان نے اس بات کی اجازت دی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ان سب کے ساتھ بات چیت کریں جن کے ساتھ فارم 45 کے مطابق دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت نہیں کر رہے وہ دھاندلی کا حصہ‘ ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔

اس سوال پر کہ کیا مولانا صاحب مان جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ووٹ مانگنا میرا کام ہے۔ سپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔
ایک صحافی کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان کو پتہ ہے کہ آپ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر رہے ہیں؟ عمر ایوب نے جواب دیا کہ ’کیوں نہیں پتہ۔‘

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News